❮
❯
حدیث نمبر: 378
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً ، وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَسْمَعُوا وَيُطِيعُوا ، فَأَغْضَبُوهُ فِي شَيْءٍ ، فَقَالَ : اجْمَعُوا لِي حَطَبًا ، ثُمَّ قَالَ : أَوْقِدُوا ، فَأَوْقَدُوا ، ثُمَّ قَالَ : أَلَمْ يَأْمُرْكُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَسْمَعُوا وَتُطِيعُوا ؟ قَالَ : فَادْخُلُوهَا ، فَنَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ ، وَقَالُوا : إِنَّمَا فَرَرْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ النَّارِ ، فَكَانُوا كَذَلِكَ ، فَسَكَنَ غَضَبُهُ وَطُفِئَتِ النَّارُ ، فَلَمَّا رَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : لَوْ دَخَلُوهَا مَا خَرَجُوا مِنْهَا أَبَدًا ، إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک چھوٹا لشکر (سریہ) روانہ فرمایا اور ایک انصاری شخص کو ان کا امیر مقرر کیا اور انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے امیر کی بات سنیں اور اطاعت کریں، پھر (دورانِ سفر) ان لوگوں نے امیر کو کسی بات پر غصہ دلا دیا تو اس نے کہا: ”میرے لیے لکڑیاں جمع کرو“، پھر اس نے کہا: ”آگ جلاؤ“، چنانچہ انہوں نے آگ روشن کر دی، پھر اس نے کہا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے تمہیں میری بات سننے اور اطاعت کرنے کا حکم نہیں دیا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“، اس نے کہا: ”تو پھر اس آگ میں داخل ہو جاؤ“، یہ سن کر وہ ایک دوسرے کو دیکھنے لگے اور کہنے لگے: ”ہم تو رسول اللہ ﷺ کی طرف آگ ہی سے بچنے کے لیے بھاگ کر آئے ہیں“، وہ اسی کیفیت میں تھے کہ امیر کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا اور آگ بجھ گئی، پھر جب وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں واپس آئے اور آپ ﷺ سے اس واقعے کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ اس میں داخل ہو جاتے تو پھر کبھی اس سے نہ نکل پاتے، یقیناً اطاعت تو صرف معروف (بھلائی کے کاموں) میں ہے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه / حدیث: 378
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا الحديث مُطوَّل الذي قبله. وهو بطوله: عند البخارى [4085]، ومسلم [1840]، وأبى داود [رقم 2625]، والنسائى [رقم 4205]، وأحمد [1/ 82]، والمؤلف»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4085، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1840، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4205، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2625، وأخرجه مسند أحمد برقم: 623، 726، 1021، 1068، 1098، وأخرجه فتح الباري برقم: 4085، 6725، 6830، وأخرجه مسند البزار برقم: 585، 586، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1374، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 373»