مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّي فِي حُجْرَتِهِ ، فَجَاءَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَصَلَّوْا بِصَلَاتِهِ ، قَالَ : فَدَخَلَ الْبَيْتَ ثُمَّ خَرَجَ فَعَادَ مِرَارًا ، كُلُّ ذَلِكَ يُصَلِّي ، فَلَمَّا أَصْبَحَ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَلَّيْنَا مَعَكَ ، وَنَحْنُ نُحِبُّ أَنْ تَمُدَّ فِي صَلَاتِكَ ، قَالَ : قَدْ عَلِمْتُ بِمَكَانِكُمْ ، وَعَمْدًا فَعَلْتُ ذَلِكَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات نبی کریم ﷺ اپنے حجرہ مبارک میں نماز ادا فرما رہے تھے کہ آپ کے کچھ صحابہ تشریف لائے اور آپ کی اقتدا میں نماز پڑھنے لگے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ گھر کے اندر تشریف لے گئے اور پھر باہر آئے اور کئی مرتبہ ایسا کیا جبکہ آپ ﷺ نماز ہی کی حالت میں تھے، پس جب صبح ہوئی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی اور ہماری خواہش تھی کہ آپ نماز کو مزید طویل فرما دیتے“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تمہارے وہاں ہونے کا علم ہو گیا تھا اور میں نے یہ سب جان بوجھ کر ہی کیا تھا“۔