مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3753
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ أَخَذَتْ بِيَدِهِ مَقْدَمَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا أَنَسٌ ، وَهُوَ غُلَامٌ كَاتِبٌ ، قَالَ : قَالَ أَنَسٌ : خَدَمْتُهُ تِسْعَ سِنِينَ ، فَمَا قَالَ لِي لِشَيْءٍ صَنَعْتُهُ : أَسَأْتَ ، أَوْ بِئْسَ مَا صَنَعْتَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے موقع پر سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ان (سیدنا انس) کا ہاتھ پکڑا اور بارگاہِ نبوی میں عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ انس ہے اور یہ لکھنا جاننے والا لڑکا ہے“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے نو سال تک آپ ﷺ کی خدمت کی، تو آپ ﷺ نے میرے کسی بھی کام پر کبھی یہ نہیں فرمایا کہ ”تم نے برا کیا“ یا ”تم نے کتنا ہی برا کام کیا ہے“۔“