مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3742
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمَيْدًا ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ سَلَامٍ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ ؟ قَالَ : أَخْبَرَنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنَّ نَارًا تَحْشُرُهُمْ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ قیامت کی پہلی نشانی کیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے جبریل علیہ السلام نے خبر دی ہے کہ (قیامت کی پہلی نشانی) ایک ایسی آگ ہے جو لوگوں کو مشرق کی سمت سے ہانک کر (محشر کی طرف) جمع کر دے گی۔“