مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3726
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : دَخَلْتُ الْجَنَّةَ ، فَإِذَا أَنَا بِنَهَرٍ حَافَتَاهُ خِيَامُ اللُّؤْلُؤِ ، فَضَرَبْتُ بِيَدِي فِي مَجْرَى الْمَاءِ ، فَإِذَا مِسْكٌ أَذْفَرُ ، فَقُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ ، مَا هَذَا ؟ قَالَ : هَذَا الْكَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاكَهُ اللهُ . أَوْ : أَعْطَاكَ رَبُّكَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو اچانک میرا گزر ایک ایسی نہر پر ہوا جس کے دونوں کناروں پر موتیوں کے خیمے تھے، میں نے اپنا ہاتھ پانی کی گزرگاہ کی مٹی پر مارا تو وہ نہایت عمدہ اور تیز خوشبو والی کستوری تھی، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ وہی کوثر ہے جو اللہ تعالیٰ نے — یا آپ کے رب نے — آپ کو عطا فرمائی ہے“۔