مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِأَبِي طَلْحَةَ: «الْتَمِسْ لَنَا غُلَامًا مِنْ غِلْمَانِكُمْ يَخْدُمُنِي»، قَالَ: فَخَرَجَ بِي أَبُو طَلْحَةَ يُرْدِفُنِي وَرَاءَهُ، فَكُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كُلَّمَا نَزَلَ فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ يُكْثِرُ أَنْ يقُولَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ»
فَلَمْ أَزَلْ أَخْدُمُهُ حَتَّى أَقْبَلْنَا مِنْ خَيْبَرَ، «وَأَقْبَلَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ قَدْ حَازَهَا، وَكُنْتُ أُرَاهُ كَذَا يُحَوِّي وَرَاءَهُ بِعَبَاءَةٍ أَوْ بِكِسَاءٍ ثُمَّ يُرْدِفُهَا وَرَاءَهُ»، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ صَنَعَ حَيْسًا فِي نِطَعٍ، ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَدَعَوْتُ رِجَالًا، فَأَكَلُوا «وَكَانَ ذَلِكَ بِنَاءَهُ بِهَا»
ثُمَّ أَقْبَلَ حَتَّى إِذَا بَدَا لَهُ أُحُدٌ قَالَ: «هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ»، فَلَمَّا أَشْرَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ قَالَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ جَبَلَيْهَا مِثْلَ مَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ وَصَاعِهِمْ»سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اپنے لڑکوں میں سے کوئی لڑکا میرے لیے تلاش کرو جو میری خدمت کیا کرے“، چنانچہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ مجھے اپنے پیچھے سواری پر بٹھا کر (سفر پر) لے نکلے، پس جب بھی رسول اللہ ﷺ کہیں پڑاؤ فرماتے تو میں آپ ﷺ کی خدمت بجا لاتا، اور میں آپ ﷺ کو کثرت سے یہ دعا مانگتے ہوئے سنتا تھا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ» ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر اور غم سے، عاجزی اور سستی سے، بخل اور بزدلی سے، قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے غلبہ (و تسلط) سے“۔ میں برابر آپ ﷺ کی خدمت کرتا رہا یہاں تک کہ ہم خیبر سے واپس لوٹے، اور آپ ﷺ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو ساتھ لے کر آئے جنہیں آپ ﷺ نے (مالِ غنیمت میں سے) اپنے لیے منتخب فرما لیا تھا، میں دیکھتا تھا کہ آپ ﷺ اپنے پیچھے ایک چوغے یا چادر کو لپیٹ کر (سیدہ رضی اللہ عنہا کے بیٹھنے کے لیے) گدی سی بنا دیتے، پھر انہیں اپنے پیچھے سوار کر لیتے، یہاں تک کہ جب ہم مقامِ صہباء پر پہنچے تو آپ ﷺ نے چمڑے کے دسترخوان پر حَیس (کھجور، گھی اور پنیر سے بنا ملیدہ) تیار کروایا، پھر مجھے بھیجا تو میں نے کچھ لوگوں کو بلایا، انہوں نے کھانا کھایا، اور یہی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ آپ ﷺ کی شبِ زفاف (کا ولیمہ) تھا۔ پھر آپ ﷺ (مدینہ کی طرف) روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب اُحد پہاڑ نظر آیا تو فرمایا: ”یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں“، پھر جب آپ ﷺ مدینہ کے قریب پہنچ کر اس پر نظر ڈالی تو یوں دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ جَبَلَيْهَا مِثْلَ مَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ وَصَاعِهِمْ» ”اے اللہ! میں اس (مدینہ) کے دونوں پہاڑوں کے درمیان والے علاقے کو اسی طرح حرم قرار دیتا ہوں جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا، اے اللہ! ان کے مُد اور صاع (یعنی ناپ تول کے پیمانوں) میں برکت عطا فرما“۔