مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ صَلَّيْنَا الظُّهْرَ ، فَقَالَتْ لَهُ جَارِيَتُهُ : الصَّلَاةُ ، فَقُلْتُ : أَيَّةُ صَلَاةٍ يَا أَبَا حَمْزَةَ ؟ قَالَ : الْعَصْرُ ، قُلْتُ : إِنَّمَا صَلَّيْنَا الظُّهْرَ الْآنَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : تِلْكَ صَلَاةُ الْمُنَافِقِ ، يَتْرُكُ الصَّلَاةَ حَتَّى إِذَا كَانَتْ فِي قَرْنِ الشَّيْطَانِ - أَوْ : بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ - قَامَ فَصَلَّى ، لَا يَذْكُرُ اللهَ إِلَّا قَلِيلًا .
العلاء بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت حاضر ہوا جب ہم ظہر کی نماز ادا کر چکے تھے، تو ان کی لونڈی نے ان سے آکر کہا کہ ”نماز (کا وقت ہو گیا ہے)“، میں نے عرض کی: ”اے ابو حمزہ! یہ کون سی نماز ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”عصر کی نماز ہے“، میں نے کہا: ”ہم نے تو ابھی ابھی ظہر کی نماز پڑھی ہے“، اس پر انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «تِلْكَ صَلَاةُ الْمُنَافِقِ، يَتْرُكُ الصَّلَاةَ حَتَّى إِذَا كَانَتْ فِي قَرْنِ الشَّيْطَانِ أَوْ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ قَامَ فَصَلَّى لَا يَذْكُرُ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا» ”یہ منافق کی نماز ہے، وہ نماز کو مؤخر کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ جب سورج شیطان کے سینگ کے پاس یا اس کے دو سینگوں کے درمیان (یعنی غروب کے قریب) پہنچ جاتا ہے پھر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہے اور اس میں اللہ کا ذکر بہت کم کرتا ہے“۔