مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3661
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي مَيْمُونَةَ يُحَدِّثُ ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُرْفَعْ إِلَيْهِ قِصَاصٌ قَطُّ إِلَّا أَمَرَ فِيهِ بِالْعَفْوِ .
فَقَالَ ابْنُ بَكْرٍ : كُنْتُ أُحَدِّثُهُ عَنْ أَنَسٍ لَا شَكَّ فِيهِ ، فَقَالُوا : عَنْ أَنَسٍ ؟ فَقُلْتُ : لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَنَسٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں جب کبھی قصاص کا کوئی معاملہ پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے اس میں ہمیشہ معاف کر دینے ہی کا حکم ارشاد فرمایا“، راویِ حدیث عبد اللہ بن بکر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں یہ روایت بلا کسی شک و شبہ کے سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے بیان کیا کرتا تھا، پھر جب لوگوں نے (تاکید کے لیے) پوچھا کہ کیا یہ واقعی سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے؟ تو میں نے کہا کہ میں اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے مروی جانتا ہوں۔