مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3654
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ إِلَى نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ ، فَصَاحَ بِهِ النَّاسُ ، فَكَفَّهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى فَرَغَ ، ثُمَّ دَعَا بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَى بَوْلِ الْأَعْرَابِيِّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، پھر وہ مسجد کے ایک کونے میں جا کر (پیشاب کرنے) کھڑا ہو گیا تو لوگوں نے اسے (روکنے کے لیے) اس پر شور مچایا، مگر رسول اللہ ﷺ نے انہیں اس عمل سے باز رکھا یہاں تک کہ وہ فارغ ہو گیا، پھر آپ ﷺ نے پانی کا ایک بڑا ڈول طلب فرمایا اور اسے اس دیہاتی کے پیشاب پر بہا دیا۔“