مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3652
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ - قَالَ أَبُو خَيْثَمَةَ : يَعْنِي الْأَنْصَارِيَّ - قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : إِنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَأَرَادَ أَصْحَابُهُ أَنْ يَمْنَعُوهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : دَعُوهُ ، فَأَمَرَ بِمَاءٍ فَصُبَّ عَلَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے روکنے کے لیے بڑھے، مگر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے چھوڑ دو“، پھر آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور اسے اس جگہ پر بہا دیا گیا۔“