مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3649
يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ الْأَنْصَارَ أَرْضًا مِنَ الْبَحْرَيْنِ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَإِخْوَانُنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ ، فَأَقْطِعْهُمْ أَيْضًا ، فَقَالَ : إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً ، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار رضی اللہ عنہم کو بحرین کے علاقے میں سے کچھ زمین بطور جاگیر عطا فرمانا چاہی تو انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارے مہاجرین بھائیوں رضی اللہ عنہم کے لیے بھی اسی طرح زمین کا ٹکڑا مقرر فرما دیں،“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے بعد عنقریب (اپنے اوپر دوسروں کو) ترجیح دیے جانے کا مشاہدہ کرو گے، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے (حوضِ کوثر پر) آ ملو۔“