مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3628
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : خَدَمْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعَ سِنِينَ ، فَمَا قَالَ لِي لِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ : مَا صَنَعْتَ ؟ وَمَا قَالَ لِشَيْءٍ يُعْجِبُهُ : مَا أَحْسَنَ مَا صَنَعْتَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نو برس تک رسول اللہ ﷺ کی خدمت گزاری کے فرائض انجام دیے، تو کسی ایسے کام پر جو آپ ﷺ کو ناپسند ہوتا، آپ ﷺ نے مجھ سے کبھی یہ دریافت نہیں فرمایا کہ: ”تم نے یہ کیا کیا؟“ اور نہ ہی کسی ایسے کام پر جو آپ ﷺ کو پسند خاطر ہوتا، یہ ارشاد فرمایا کہ: ”تم نے کتنا ہی عمدہ کام کیا ہے!““