مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3614
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ أُبَيٌّ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فُرِجَ سَقْفُ بَيْتِي وَأَنَا بِمَكَّةَ ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَفَرَجَ صَدْرِي ، ثُمَّ غَسَلَهُ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ ، ثُمَّ جَاءَ بِطَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ مَمْلُوءٍ حِكْمَةً وَإِيمَانًا ، فَأَفْرَغَهَا فِي صَدْرِي ثُمَّ أَطْبَقَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں مکہ مکرمہ میں (اپنے گھر میں) تھا کہ اچانک میرے گھر کی چھت کھولی گئی، پھر جبرئیل (علیہ السلام) نازل ہوئے اور انہوں نے میرا سینہ چاک کیا، پھر اسے زمزم کے پانی سے دھویا، اس کے بعد وہ سونے کا ایک طشت لائے جو حکمت اور ایمان سے بھرا ہوا تھا، انہوں نے اسے میرے سینے میں انڈیل دیا اور پھر اسے (سینے کو) برابر کر کے بند کر دیا۔“