مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : وَحَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أُحُدٍ سَمِعَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ يَبْكِينَ ، فَقَالَ : لَكِنَّ حَمْزَةَ لَا بَوَاكِيَ لَهُ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فَبَكَيْنَ حَمْزَةَ ، فَنَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُنَّ يَبْكِينَ ، فَقَالَ : يَا وَيْحَهُنَّ ، مَا زِلْنَ يَبْكِينَ مُنْذُ الْيَوْمِ ، فَلْيَبْكِينَ وَلَا يَبْكِينَ عَلَى هَالِكٍ بَعْدَ الْيَوْمِ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ معرکہِ احد سے واپس تشریف لائے تو آپ ﷺ نے انصار کی خواتین کے رونے کی آوازیں سنیں، اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: ”لیکن سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ پر رونے والی کوئی نہیں ہے“، جب یہ بات انصاری خواتین تک پہنچی تو وہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ پر گریہ و زاری کرنے لگیں، پھر رسول اللہ ﷺ آرام فرما ہوئے اور جب بیدار ہوئے تو وہ ہنوز رو رہی تھیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”افسوس ان پر! کیا یہ آج سارا دن سے مسلسل رو رہی ہیں؟ وہ (آج سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ پر) رو لیں، لیکن آج کے دن کے بعد وہ کسی بھی فوت ہونے والے پر ہرگز نہ روئیں۔“