مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3580
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا وَائِلُ بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِهِ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَى صَفِيَّةَ بِسَوِيقٍ وَتَمْرٍ ، وَقَالَ سُفْيَانُ : سَمِعْتُهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ يُحَدِّثُهُ وَلَمْ أَحْفَظْهُ ، وَكَانَ بَكْرُ بْنُ وَائِلٍ يُجَالِسُ الزُّهْرِيَّ مَعَنَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے نکاح پر ستو اور کھجوروں سے ولیمہ فرمایا“؛ امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ کو بیان کرتے ہوئے خود سنی تھی مگر اسے (پوری طرح) یاد نہ رکھ سکا، نیز بکر بن وائل رحمہ اللہ ہمارے ہمراہ امام زہری رحمہ اللہ کی علمی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے“۔