مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3565
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ أَبْصَرَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا ، فَصَنَعَ خَوَاتِيمَ مِنْ وَرِقٍ فَلَبِسُوهَا ، فَطَرَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَهُ ، فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ ، وَرَأَى فِي يَدِ رَجُلٍ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَضَرَبَ إِصْبَعَهُ ضَرْبَةً ، وَرَأَى عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ قُرْطَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَأَعْرَضَ عَنْهَا حَتَّى رَمَتْ بِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے ایک روز رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک میں چاندی کی ایک انگوٹھی دیکھی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنوا لیں اور انہیں پہننے لگے، پھر نبی ﷺ نے اپنی انگوٹھی مبارک اتار پھینکی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں، نیز آپ ﷺ نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ ﷺ نے اس کی انگلی پر ضرب لگائی، اور آپ ﷺ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے کانوں میں سونے کی دو بالیاں دیکھیں تو آپ ﷺ نے ان سے اعراض برتا یہاں تک کہ انہوں نے انہیں اتار کر پھینک دیا۔“