مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3538
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، رَأَى فِي يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ، قَالَ : فَصَنَعَ النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ مِنَ الْوَرِقِ ، فَطَرَحَ خَاتَمَهُ ، فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک میں چاندی کی ایک انگوٹھی دیکھی“، انہوں نے بیان کیا کہ ”پھر لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں تیار کر لیں، چنانچہ (بعد ازاں) آپ ﷺ نے اپنی انگوٹھی اتار کر پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔“