مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3529
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ : إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُعْطِيتُ الْكَوْثَرَ ، فَإِذَا نَهَرٌ يَجْرِي وَلَمْ يُشَقَّ شَقًّا ، فَإِذَا حَافَتَاهُ قِبَابُ اللُّؤْلُؤِ ، فَضَرَبْتُ بِيَدِي إِلَى تُرْبَتِهِ فَإِذَا مِسْكَةٌ ذَفِرَةٌ ، وَإِذَا حَصَاهُ اللُّؤْلُؤُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ آیت ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ تلاوت کی اور بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے الکوثر عطا کی گئی ہے، میں نے دیکھا کہ وہ ایک رواں نہر ہے جس کا راستہ (زمین میں عام نہروں کی طرح) کھودا نہیں گیا ہے، اس کے دونوں کناروں پر موتیوں کے گنبد بنے ہوئے ہیں، پس میں نے اپنا ہاتھ اس کی مٹی پر مارا تو وہ نہایت تیز خوشبو والی مشک تھی اور اس کی کنکریاں موتیوں کی ہیں۔“