مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يُؤْتَى بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيَقُولُ : يَا ابْنَ آدَمَ ، كَيْفَ وَجَدْتَ مَنْزِلَكَ ؟ فَيَقُولُ : أَيْ رَبِّ ، خَيْرَ مَنْزِلٍ ، فَيَقُولُ لَهُ : سَلْ وَتَمَنَّهْ ، فَيَقُولُ : مَا أَسْأَلُ وَأَتَمَنَّى إِلَّا أَنْ تَرُدَّنِي إِلَى الدُّنْيَا فَأُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الشَّهَادَةِ .
وَيُؤْتَى بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَيَقُولُ : ابْنَ آدَمَ ، كَيْفَ وَجَدْتَ مَنْزِلَكَ ؟ فَيَقُولُ : أَيْ رَبِّ ، شَرَّ مَنْزِلٍ ، مَرَّاتٍ ، أَتَفْتَدِي بِطِلَاعِ الْأَرْضِ ذَهَبًا ؟ فَيَقُولُ : نَعَمْ ، أَيْ رَبِّ ، فَيَقُولُ : كَذَبْتَ ، قَدْ سَأَلْتُكَ مَا هُوَ أَهْوَنُ مِنْ هَذَا ، فَيُرَدُّ إِلَى النَّارِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: اے ابنِ آدم! تم نے اپنا ٹھکانہ کیسا پایا؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! بہترین ٹھکانہ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: مانگو اور تمنا کرو۔ وہ عرض کرے گا: میری بس یہی خواہش ہے کہ مجھے دنیا میں واپس بھیج دیا جائے اور میں دس مرتبہ اللہ کی راہ میں قتل کیا جاؤں۔ یہ خواہش اسے شہادت کی فضیلت دیکھ کر ہوگی۔ پھر اہلِ جہنم میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: اے ابنِ آدم! تم نے اپنا ٹھکانہ کیسا پایا؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! بدترین ٹھکانہ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اگر تمہارے پاس زمین بھر سونا ہو تو کیا تم اسے فدیے میں دے دو گے؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں، اے میرے رب! اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم جھوٹ کہتے ہو؛ میں نے تو تم سے اس سے کہیں آسان بات کا مطالبہ کیا تھا۔ پھر اسے جہنم میں لوٹا دیا جائے گا۔“