مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3494
حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ ، فَقَالَ : أَلَسْتَ مُسْلِمًا ، قَالَ : بَلَى ، قَالَ : فَاخْتَضِبْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا جس کے سر اور داڑھی کے بال (بڑھاپے کی وجہ سے) سفید ہو چکے تھے، تو آپ ﷺ نے (اسے دیکھ کر) دریافت فرمایا: ”کیا تم مسلمان نہیں ہو؟“ اس نے عرض کیا: کیوں نہیں (یعنی میں مسلمان ہوں)، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر تم خضاب لگایا کرو۔“