مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3475
حَدَّثَنَا أَبُو يَاسِرٍ عَمَّارُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ تَمِيلُ أَحْيَانًا وَتَسْتَقِيمُ أَحْيَانًا ، وَمَثَلُ أُمَّتِي كَمَثَلِ الْمَطَرِ لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَوْ آخِرُهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مؤمن کی مثال اناج کے اس خوشے (سٹے) کی سی ہے جو کبھی (حالات کے رخ پر) جھک جاتا ہے اور کبھی سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے، اور میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے جس کے متعلق یہ نہیں جانا جا سکتا کہ اس کا ابتدائی حصہ زیادہ بہتر ہے یا اس کا آخری حصہ۔“