مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ لِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ : أَتَعْرِفِينَ فُلَانَةَ ؟ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهَا وَهِيَ تَبْكِي عَلَى قَبْرٍ ، فَقَالَ لَهَا : اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي ، فَقَالَتْ : إِلَيْكَ عَنِّي ، فَإِنَّكَ لَا تُبَالِي بِمُصِيبَتِي - وَلَمْ تَكُنْ تَعْرِفُهُ - فَقِيلَ لَهَا : إِنَّهُ رَسُولُ اللهِ ! فَأَخَذَهَا مِثْلُ الْمَوْتِ ، فَجَاءَتْ إِلَى بَابِهِ ، فَلَمْ تَجِدْ عَلَيْهِ بَوَّابًا ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لَمْ أَعْرِفْكَ ، فَقَالَ لَهَا : إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ .
ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو اپنے گھر کی ایک خاتون سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”کیا تم فلاں عورت کو جانتی ہو؟ بے شک رسول اللہ ﷺ کا اس کے پاس سے گزر ہوا جبکہ وہ ایک قبر پر بیٹھی رو رہی تھی، تو آپ ﷺ نے اسے فرمایا: «اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي» ”اللہ سے ڈرو اور صبر کرو۔“ اس نے (ناسمجھی میں) کہا: ”آپ یہاں سے ہٹ جائیں، آپ کو میری مصیبت کا کیا احساس؟“ حالانکہ وہ آپ ﷺ کو پہچانتی نہ تھی، پھر جب اسے بتایا گیا کہ وہ رسول اللہ ﷺ تھے تو اس پر (ندامت سے) موت جیسی کیفیت طاری ہو گئی، چنانچہ وہ آپ ﷺ کے دروازے پر آئی تو وہاں کوئی دربان نہ پایا، اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔“ تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: «إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ» ”بے شک حقیقی صبر تو وہی ہے جو صدمے کے بالکل آغاز کے وقت کیا جائے۔““