مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ كَانَ اسْمُهُ زَاهِرًا ، وَكَانَ يُهْدِي لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدِيَّةَ مِنَ الْبَادِيَةِ ، فَيُجَهِّزُهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرَتُهُ ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّهُ ، وَكَانَ رَجُلًا دَمِيمًا ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبِيعُ مَتَاعَهُ ، فَاحْتَضَنَهُ مِنْ خَلْفِهِ لَا يُبْصِرُهُ الرَّجُلُ ، فَقَالَ : أَرْسِلْ ، مَنْ هَذَا ؟ فَعَرَفَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَعَلَ لَا يَأْلُو حَتَّى أَلْصَقَ ظَهْرَهُ بِبَطْنِ النَّبِيِّ حِينَ عَرَفَهُ ، وَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِذًا تَجِدُنِي كَاسِدًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَكِنَّكَ عِنْدَ اللهِ لَيْسَ بِكَاسِدٍ . أَوْ قَالَ : عِنْدَ اللهِ أَنْتَ غَالٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اہل بادیہ (دیہات) میں سے ایک صاحب تھے جن کا نام زاہر تھا، وہ دیہات سے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں تحائف لایا کرتے تھے، چنانچہ جب وہ (واپسی کے لیے) رختِ سفر باندھتے تو رسول اللہ ﷺ بھی انہیں (شہر کی ضرورت کی اشیاء سے) لیس فرما دیتے تھے، نبی کریم ﷺ نے ان کے بارے میں ارشاد فرمایا: ”بے شک زاہر ہمارا دیہاتی ہے اور ہم اس کے شہری ہیں“۔ نبی کریم ﷺ ان سے محبت فرماتے تھے جبکہ وہ ایک سادہ صورت (غیر وجیہہ) انسان تھے، ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جب کہ وہ اپنا سامان فروخت کر رہے تھے، آپ ﷺ نے انہیں پیچھے سے اس طرح اپنے بازوؤں میں بھر لیا کہ وہ آپ ﷺ کو دیکھ نہیں پا رہے تھے، انہوں نے کہا: ”مجھے چھوڑ دو، یہ کون ہے؟“ پھر جب انہوں نے نبی کریم ﷺ کو پہچان لیا تو اپنی پیٹھ کو نبی کریم ﷺ کے سینہ مبارک سے چمٹانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اس دوران رسول اللہ ﷺ (مزاحاً) فرمانے لگے: ”اس غلام کو کون خریدے گا؟“ تو ان صاحب نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! (اگر آپ مجھے بیچیں گے) تو اس وقت آپ مجھے کھوٹا (کم قیمت) پائیں گے“، اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لیکن اللہ کے نزدیک تم کھوٹے نہیں ہو“، یا آپ ﷺ نے یوں فرمایا: ”اللہ کے نزدیک تم بہت گراں قدر اور قیمتی ہو“۔