مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : بَلَغَ صَفِيَّةَ أَنَّ حَفْصَةَ ، قَالَتْ لَهَا : ابْنَةُ يَهُودِيٍّ ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ : مَا يُبْكِيكِ ؟ قَالَتْ : قَالَتْ لِي حَفْصَةُ : إِنِّي ابْنَةُ يَهُودِيٍّ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّكِ لَابْنَةُ نَبِيٍّ ، وَإِنَّ عَمَّكِ لَنَبِيٌّ ، وَإِنَّكِ لَتَحْتَ نَبِيٍّ ، فَبِمَا تَفْخَرُ عَلَيْكِ ؟ ثُمَّ قَالَ : اتَّقِي اللهَ يَا حَفْصَةُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو یہ اطلاع ملی کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے ان کے متعلق کہا ہے کہ وہ ایک یہودی کی بیٹی ہیں، چنانچہ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو وہ رو رہی تھیں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس بات نے رلایا ہے؟“ انہوں نے عرض کی کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے کہا ہے کہ میں ایک یہودی کی بیٹی ہوں، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تم ایک نبی کی صاحبزادی ہو، تمہارے چچا بھی نبی تھے اور تم ایک نبی کے نکاح میں ہو، پھر وہ تم پر کس بنیاد پر فخر جتلاتی ہیں؟“ پھر آپ ﷺ نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”اے حفصہ! اللہ سے ڈرو۔“