مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3423
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ أُوذِيتُ فِي اللهِ وَمَا يُؤْذَى أَحَدٌ ، وَلَقَدْ أُخِفْتُ فِي اللهِ وَمَا يُخَافُ أَحَدٌ ، وَلَقَدْ أَتَتْ عَلَيَّ ثَلَاثَةٌ مِنْ بَيْنِ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ مَا لِي وَلِبِلَالٍ طَعَامٌ إِلَّا مَا وَارَاهُ إِبْطُ بِلَالٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً مجھے اللہ کی راہ میں (اس وقت) اذیت دی گئی جب کسی اور کو ایسی اذیت نہیں دی جا رہی تھی، اور مجھے اللہ کی راہ میں (اس وقت) ڈرایا گیا جب کوئی دوسرا (اس طرح) خوفزدہ نہیں تھا، اور مجھ پر تین دن اور راتیں ایسی بھی بیت گئیں کہ میرے اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس کھانے کے لیے ایسی کوئی چیز نہ تھی جسے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی بغل چھپا سکے۔“