مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّهُمْ قَالُوا لِأَنَسٍ : ادْعُ لَنَا ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً ، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ، قَالُوا : زِدْنَا ، فَأَعَادَهَا ، قَالُوا : زِدْنَا ، قَالَ : مَا تُرِيدُونَ ؟ سَأَلْتُ لَكُمْ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ .
قَالَ أَنَسٌ : فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَدْعُوَ : اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً ، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ .
ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے عرض کی: ”ہمارے لیے دعا فرمائیے“، تو انہوں نے یہ دعا کی: «اللَّهُمَّ ﴿آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾» ”اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا“، ان لوگوں نے عرض کی: ”کچھ مزید دعا فرمائیے“، تو انہوں نے دوبارہ وہی کلمات دہرائے، انہوں نے پھر کہا: ”کچھ اور اضافہ فرمائیے“، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم مزید کیا چاہتے ہو؟ میں نے تو تمہارے لیے دنیا اور آخرت کی تمام تر خیر مانگ لی ہے“، نیز سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کثرت کے ساتھ یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ ﴿آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾» ”اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا“۔