مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3384
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ إِلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ ، فَلَمَّا بَنَى الْمِنْبَرَ ، خَطَبَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، فَحَنَّ الْجِذْعُ ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحْتَضَنَهُ ، قَالَ : لَوْ لَمْ أَحْتَضِنْهُ لَحَنَّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کھجور کے ایک ستون سے ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، پھر جب منبر تیار کر لیا گیا تو آپ ﷺ نے منبر پر تشریف فرما ہو کر خطبہ دیا، جس پر وہ ستون (فراقِ رسول میں) رونے لگا، تب نبی کریم ﷺ اس کے پاس تشریف لائے اور اسے اپنے سینہ مبارک سے لگا لیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: «لَوْ لَمْ أَحْتَضِنْهُ لَحَنَّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ» ”اگر میں اسے اپنے سینے سے نہ لگاتا تو یہ قیامت کے دن تک اسی طرح (میرے فراق میں) روتا رہتا۔“