مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3366
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ ، فَمَرَرْتُ بِصِبْيَانَ ، فَقَعَدْتُ مَعَهُمْ فَأَبْطَأْتُ عَلَيْهِ ، فَخَرَجَ فَرَآنِي مَعَ الصِّبْيَانِ ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے کسی ضرورت کے لیے بھیجا، (راستے میں) میرا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا تو میں ان کے ساتھ بیٹھ گیا جس کی وجہ سے مجھے آپ ﷺ کے پاس حاضری میں دیر ہوگئی، چنانچہ نبی کریم ﷺ خود باہر تشریف لائے اور مجھے بچوں کے ہمراہ دیکھا تو آپ ﷺ نے ان بچوں کو سلام کیا۔“