مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا فَارِسِيًّا كَانَ جَارًا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَتْ مَرَقَتُهُ أَطْيَبَ شَيْءٍ رِيحًا ، فَصَنَعَ طَعَامًا ثُمَّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَائِشَةُ إِلَى جَنْبِهِ . قَالَ : فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ : أَنْ تَعَالَ ، قَالَ : وَهَذِهِ مَعِي ؟ وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَ : لَا ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَهَذِهِ مَعِي ؟ قَالَ : لَا ، ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ ، قَالَ : نَعَمْ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک فارسی نژاد شخص نبی ﷺ کا پڑوسی تھا جس کے شوربے کی خوشبو نہایت ہی معطر اور عمدہ تھی، اس نے کھانا تیار کیا اور پھر نبی ﷺ کی دعوت کی، اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کے پہلو میں تشریف فرما تھیں، جب اس شخص نے آپ ﷺ کو آنے کا اشارہ کیا تو آپ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کر کے دریافت فرمایا: ”اور کیا یہ بھی میرے ساتھ ہوں گی؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، پھر اس نے دوسری بار آپ ﷺ کو بلایا تو نبی ﷺ نے پھر پوچھا: ”اور کیا یہ بھی میرے ساتھ ہوں گی؟“ اس نے دوبارہ کہا: نہیں، پھر جب اس نے تیسری مرتبہ دعوت دی تو نبی ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کر کے پوچھا تو اس نے کہا: جی ہاں۔