مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 332
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْبَكْرَاوِيُّ ، حَدَّثَنَا الْكَلْبِيُّ ، عَنِ الْأَصْبَغِ بْنِ نُبَاتَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَالَحَ نَصَارَى بَنِي تَغْلِبَ عَلَى أَنْ لَا يُنَصِّرُوا أَوْلَادَهُمْ ، فَإِنْ فَعَلُوا فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُمُ الذِّمَّةُ ، قَالَ : فَقَالَ عَلِيٌّ : فَقَدْ وَاللهِ فَعَلُوا ، فَوَاللهِ لَئِنْ تَمَّ لِيَ الْأَمْرُ ، لَأَقْتُلَنَّ مُقَاتِلَتَهُمْ ، وَلَأَسْبِيَنَّ ذَرَارِيَّهُمْ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں اس بات کا گواہ ہوں کہ نبی ﷺ نے بنو تغلب کے نصاریٰ سے اس شرط پر صلح فرمائی تھی کہ ”وہ اپنی اولاد کو نصرانی نہیں بنائیں گے، اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان سے (حفاظت کا) عہدِ ذمہ ختم ہو جائے گا۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! انہوں نے (عہد کی خلاف ورزی) کر لی ہے، پس اللہ کی قسم! اگر میرا اقتدار مکمل طور پر قائم ہو گیا تو میں ان کے جنگجوؤں کو ضرور قتل کر دوں گا اور ان کی اولادوں کو قیدی بنا لوں گا۔“