مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ لَمَّا رَهِقُوهُ وَهُوَ فِي سَبْعَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَرَجُلَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ : مَنْ يَرُدُّهُمْ عَنَّا وَهُوَ رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ ؟ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ ، ثُمَّ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ ، فَقَامَ آخَرُ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ ، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّى قُتِلَ السَّبْعَةُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَنْصَفْنَا أَصْحَابَنَا .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂِ احد کے دن جب مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور اس وقت آپ ﷺ کے ساتھ صرف سات انصاری اور دو قریشی صحابہ موجود تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کون ہے جو ان دشمنوں کو ہم سے پیچھے ہٹائے گا؟ وہ جنت میں میرا رفیق ہو گا“، چنانچہ ایک انصاری صحابی کھڑے ہوئے اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، پھر آپ ﷺ نے دوبارہ وہی بات کہی تو ایک اور انصاری آگے بڑھے اور وہ بھی شہید ہو گئے، اسی طرح آپ ﷺ یہی فرماتے رہے یہاں تک کہ وہ ساتوں انصاری صحابہ کرام رضی اللہ عنہم باری باری شہید ہو گئے، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہم نے اپنے ان ساتھیوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا“۔