مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّهُمْ قَالُوا لِأَنَسٍ : هَلْ كَانَ لِرَسُولِ اللهِ خَاتَمٌ ؟ قَالَ : أَخَّرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَتَّى ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ - أَوْ : كَادَ يَذْهَبُ شَطْرُ اللَّيْلِ - ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ : إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا ، وَلَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ ، قَالَ أَنَسٌ : فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ مِنْ فِضَّةٍ ، قَالَ : وَرَفَعَ أَنَسٌ يَدَهُ الْيُسْرَى يُرِينَا .
سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ لوگوں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہ (ﷺ) کی کوئی انگوٹھی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ”ایک مرتبہ رسول اللہ (ﷺ) نے عشا کی نماز میں اس قدر تاخیر فرمائی کہ آدھی رات بیت گئی یا بیتنے کے قریب تھی، پھر آپ (ﷺ) تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ لوگوں نے تو نماز پڑھ لی ہے، لیکن جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہے ہو تب تک تم مسلسل نماز ہی کی حالت میں شمار ہوتے رہے ہو۔““ سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ ”گویا میں (اس وقت) آپ (ﷺ) کی چاندی کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں۔“ ثابت (رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں کہ یہ بتاتے ہوئے سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) نے ہمیں دکھانے کے لیے اپنا بایاں ہاتھ بلند کیا۔