مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3309
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَاءِ ذَاتَ لَيْلَةٍ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ لِي حَاجَةً . فَقَامَ مَعَهُ يُنَاجِيهِ حَتَّى نَعَسَ الْقَوْمُ - أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ - ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى . وَلَمْ يَذْكُرْ وُضُوءًا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رات کے وقت عشاء کی نماز کے لیے تکبیر کہی جا چکی تھی کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میری ایک ضرورت ہے“، پس آپ ﷺ اس شخص کے ساتھ کھڑے ہو کر علیحدگی میں گفتگو فرمانے لگے یہاں تک کہ لوگ—یا حاضرین میں سے کچھ لوگ—اونگھنے لگے، پھر آپ ﷺ نے (امامت کے لیے) کھڑے ہو کر نماز پڑھائی اور راوی نے (نماز سے قبل دوبارہ) وضو کرنے کا تذکرہ نہیں کیا۔