مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُغِيرُ عِنْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ ، فَيَسْتَمِعُ الْأَذَانَ ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا وَإِلَّا أَغَارَ ، فَاسْتَمَعَ ذَاتَ يَوْمٍ فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ : اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَلَى الْفِطْرَةِ ، قَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَقَالَ : خَرَجْتَ مِنَ النَّارِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نمازِ فجر کے وقت (دشمن پر) حملہ فرمایا کرتے تھے اور (حملہ کرنے سے قبل) اذان سننے کی کوشش کرتے تھے، چنانچہ اگر آپ ﷺ اذان سن لیتے (تو رک جاتے) ورنہ حملہ کر دیتے؛ ایک مرتبہ آپ ﷺ نے غور سے سنا تو ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے پایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(یہ شخص دینِ) فطرت پر ہے“، پھر جب اس شخص نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(اے پکارنے والے!) تو آگ سے نکل گیا“۔