مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3302
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ فَأَعْطَاهُ غَنَمًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ ، فَأَتَى الرَّجُلُ قَوْمَهُ ، فَقَالَ : أَيْ قَوْمِ أَسْلِمُوا ، فَوَاللهِ إِنَّ مُحَمَّدًا يُعْطِي عَطَاءَ رَجُلٍ مَا يَخَافُ فَاقَةً . وَإِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَأْتِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مَا يُرِيدُ إِلَّا دُنْيَا يُصِيبُهَا ، فَمَا يُمْسِي حَتَّى يَكُونَ دِينُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے سوال کیا، تو آپ ﷺ نے اسے دو پہاڑوں کے درمیانی علاقے میں موجود بکریوں کا ریوڑ عطا فرما دیا؛ پھر وہ شخص اپنی قوم کی طرف پلٹا اور کہنے لگا: ”اے میری قوم! اسلام قبول کر لو، کیونکہ اللہ کی قسم! محمد ﷺ تو اس شخص کی طرح عطا کرتے ہیں جسے فقر و محتاجی کا کوئی اندیشہ نہ ہو“ اور صورتحال یہ ہوتی تھی کہ کوئی شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں صرف دنیا پانے کی غرض سے آتا تھا، لیکن شام ہونے تک دین اسے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، ان سب سے زیادہ محبوب ہو جاتا تھا۔