مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3295
حَدَّثَنَا بِشْرٌ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْزُو بِأُمِّ سُلَيْمٍ ، مَعَهَا نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَيَسْقِينَ الْمَاءَ وَيُدَاوِينَ الْجَرْحَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (میدانِ کارزار میں) سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کو اپنے ہمراہ لے کر جہاد کے لیے تشریف لے جاتے تھے اور ان کے ساتھ انصار کی کچھ دیگر خواتین بھی ہوتی تھیں، پس وہ (مجاہدین کو) پانی پلانے کی خدمت سر انجام دیتی تھیں اور زخمیوں کا علاج و مرہم پٹی کیا کرتی تھیں۔“