مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، يَقُولُ : نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمُعَصْفَرِ ، وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ ، وَكَسَانِي حُلَّةً سِيَرَاءَ ، فَخَرَجْتُ فِيهَا ، أَوْ رُحْتُ فِيهَا ، فَلَمَّا رَآهَا عَلَيَّ ، قَالَ : إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا ، قَالَ : فَرَجَعْتُ فَأَعْطَيْتُ فَاطِمَةَ نَاحِيَتَهَا كَأَنَّهَا تَطْوِيهَا مَعِي ، قَالَ : فَشَقَقْتُهَا بِاثْنَيْنِ ، قَالَ : فَقَالَتْ : تَرِبَتْ يَدَاكَ فَمَاذَا صَنَعْتَ ؟ قُلْتُ : نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِهَا ، فَالْبَسِي وَاكْسِي نِسَاءَكِ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے، ریشمی دھاری دار لباس (قسی) اور کسم سے رنگے ہوئے سرخ کپڑے استعمال کرنے اور رکوع کی حالت میں قرآنِ کریم کی قراءت کرنے سے منع فرمایا ہے“، نیز (ایک مرتبہ) آپ ﷺ نے مجھے ایک ریشمی دھاری دار جوڑا عطا فرمایا تو میں اسے پہن کر نکلا یا (شام کے وقت) اسے زیبِ تن کیے ہوئے گیا، جب آپ ﷺ نے اسے مجھ پر دیکھا تو فرمایا: ”میں نے یہ تمہیں اس لیے نہیں دیا تھا کہ تم اسے (خود) پہنو“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں واپس آیا اور اس کا ایک حصہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پکڑا دیا گویا وہ میرے ساتھ اسے لپیٹ رہی تھیں، پھر میں نے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا تو انہوں نے کہا: «تَرِبَتْ يَدَاكَ» ”تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں“، تم نے یہ کیا کیا؟ میں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اسے پہننے سے منع فرما دیا ہے، لہذا اب تم اسے خود پہنو اور اپنی دیگر خواتین کو بھی پہناؤ“۔