مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : هَنِيئًا مَرِيئًا لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَمَا لَنَا ؟ قَالَ : فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ .
قَالَ شُعْبَةُ : وَكَانَ قَتَادَةُ يَذْكُرُ هَذَا الْحَدِيثَ فِي قَصَصِهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ قَالَ : ثُمَّ يَقُولُ : قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هَنِيئًا لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ . هَذَا الْحَدِيثُ ، قَالَ : فَظَنَنْتُ أَنَّهُ كُلَّهُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : فَأَتَيْتُ الْكُوفَةَ فَحَدَّثْتُ بِهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَلَقِيتُ قَتَادَةَ بِوَاسِطٍ ، فَإِذَا هُوَ يَقُولُ : أَوَّلُهُ عَنْ أَنَسٍ وَآخِرُهُ عَنْ عِكْرِمَةَ .
قَالَ : فَأَتَيْتُهُمْ بِالْكُوفَةِ فَأَخْبَرْتُهُمْ بِذَلِكَ .
عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیتِ کریمہ ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کو مبارک اور خوشگوار ہو، لیکن ہمارے لیے کیا اجر ہے؟“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ﴾۔ شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ قتادہ رحمہ اللہ اپنی مجالس میں یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کرتے تھے کہ جب رسول اللہ ﷺ حدیبیہ سے واپس تشریف لائے تو یہ آیت ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ﴾ نازل ہوئی اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کو مبارک ہو“۔ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ سمجھا کہ یہ پوری حدیث ہی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، چنانچہ میں نے کوفہ جا کر قتادہ رحمہ اللہ کے واسطے سے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے بیان کیا، لیکن بعد میں جب میری ملاقات مقامِ واسط میں قتادہ رحمہ اللہ سے ہوئی تو پتا چلا کہ وہ اس روایت کا ابتدائی حصہ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اور آخری حصہ عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، چنانچہ میں نے دوبارہ کوفہ جا کر لوگوں کو اس فنی وضاحت سے آگاہ کر دیا۔