مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَنَسٌ خَادِمُكَ ، ادْعُ اللهَ لَهُ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ .
قَالَ أَنَسٌ : أَخْبَرَنِي بَعْضُ وَلَدِي أَنَّهُ دُفِنَ مِنْ وَلَدِي وَوَلَدِ وَلَدِي أَكْثَرُ مِنْ مِائَةٍ .
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ ﷺ! انس (رضی اللہ عنہ) آپ کا خادم ہے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیجیے“، تو آپ ﷺ نے ان کے حق میں یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ» ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرما اور جو کچھ تو نے اسے بخشا ہے اس میں اس کے لیے برکت پیدا فرما“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”مجھے میری اولاد میں سے کسی نے بتایا کہ (نبی اکرم ﷺ کی دعا کی برکت سے) میری اپنی صلب سے پیدا ہونے والی اولاد اور میرے پوتوں میں سے ایک سو سے زائد نفوس اب تک دفن کیے جا چکے ہیں“۔