مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 323
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَصْبَغَ بْنِ نُبَاتَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَالَحَ بَنِي تَغْلِبَ عَلَى أَنْ يَثْبُتُوا عَلَى دِينِهِمْ ، وَلَا يُنَصِّرُوا أَبْنَاءَهُمْ ، وَإِنَّهُمْ قَدْ نَقَضُوا ، وَإِنَّهُ إِنْ يَتِمَّ لِيَ الْأَمْرُ قَتَلْتُ الْمُقَاتِلَةَ ، وَسَبَيْتُ الذُّرِّيَّةَ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ نے بنو تغلب سے اس بات پر صلح فرمائی تھی کہ وہ اپنے دین پر برقرار رہیں گے مگر اپنی اولاد کو نصرانی نہیں بنائیں گے“، اور انہوں نے یقیناً اس عہد کو توڑ دیا ہے، لہٰذا اگر مجھے کامل اختیار و اقتدار حاصل ہو جائے تو میں ان کے جنگجوؤں کو قتل کر دوں گا اور ان کی اولاد کو لونڈی غلام بنا لوں گا۔