مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَأَمَرَ بِهِ ، فَضُرِبَ بِنَعْلَيْنِ أَرْبَعِينَ ، ثُمَّ أُتِيَ أَبُو بَكْرٍ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ ، فَصَنَعَ بِهِ مِثْلَ ذَلِكَ ، ثُمَّ أُتِيَ عُمَرُ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ ، فَاسْتَشَارَ النَّاسَ فِي ذَلِكَ ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : أَقَلَّ الْحُدُودِ ثَمَانِينَ ، فَضَرَبَهُ عُمَرُ ثَمَانِينَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں ایک شخص لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی، تو ”آپ ﷺ نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا، چنانچہ اسے دو جوتوں کے ساتھ چالیس ضربیں لگائی گئیں“، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا شخص لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی تو انہوں نے بھی اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس شراب نوشی کرنے والا ایک شخص لایا گیا تو انہوں نے اس معاملے میں لوگوں سے مشورہ کیا، جس پر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ”حدود میں سب سے کم مقدار اسی (کوڑے) ہے“، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے اسی کوڑے لگوائے۔