مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3215
بَقِيَّةُ مُسْنَدِ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَا تُوَاصِلُوا ، قَالُوا : إِنَّكَ تُوَاصِلُ ، قَالَ : إِنَّكُمْ لَسْتُمْ فِي ذَلِكَ مِثْلِي ، إِنِّي أَظَلُّ - أَوْ قَالَ : أَبِيتُ - أُطْعَمُ وَأُسْقَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم (افطار کیے بغیر مسلسل) وصال کے روزے نہ رکھا کرو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ آپ ﷺ تو خود وصال فرماتے ہیں؟ اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس معاملے میں میری مانند نہیں ہو، میں (اپنے رب کے ہاں) اس حال میں دن گزارتا ہوں — یا فرمایا: رات بسر کرتا ہوں — کہ مجھے کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“