مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3201
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيٌّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ الدُّبَّاءُ ، وَرَأَيْتُهُ يَوْمًا يَأْكُلُ طَعَامًا فِيهِ دُبَّاءٌ ، فَجَعَلْتُ أُقَرِّبُهُ إِلَيْهِ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کو کدو بہت مرغوب تھا، چنانچہ ایک مرتبہ میں نے آپ ﷺ کو ایسا کھانا تناول فرماتے ہوئے دیکھا جس میں کدو شامل تھا، تو میں برتن میں سے کدو کے ٹکڑے تلاش کر کے آپ ﷺ کے قریب کرنے لگا۔“