مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3199
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ أَوْ عَنْ أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُمْ كَانُوا يَضَعُونَ جُنُوبَهُمْ فَيَنَامُونَ ، مِنْهُمْ مَنْ يَتَوَضَّأُ ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَا يَتَوَضَّأُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ یا رسول اللہ ﷺ کے دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ ”وہ (نماز کے انتظار میں) اپنے پہلوؤں کے بل لیٹ جایا کرتے اور سو جایا کرتے تھے، پھر (نماز کے لیے بیدار ہونے پر) ان میں سے کوئی وضو کر لیتا تھا اور کوئی وضو نہیں کرتا تھا۔“