مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3149
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَبِي حَزْمٍ الْقُطَعِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ يَهُودِيًّا مَرَّ بِصَبِيَّةٍ عَلَيْهَا حُلِيٌّ ، فَانْتَزَعَ حُلِيَّهَا وَقَذَفَهَا فِي بِئْرٍ ، فَأُدْرِكَتْ ، فَأُخْرِجَتْ وَبِهَا رَمَقٌ ، فَقِيلَ : مَنْ قَتَلَكِ ؟ قَالَتْ : فُلَانٌ الْيَهُودِيُّ ، فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَتَلَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک یہودی کا گزر ایک ایسی بچی کے پاس سے ہوا جس نے زیورات پہن رکھے تھے، اس نے اس کے زیورات چھین لیے اور اسے ایک کنویں میں پھینک دیا، پھر اس بچی کو تلاش کر کے نکال لیا گیا جبکہ اس میں ابھی زندگی کی رمق باقی تھی، تو اس سے دریافت کیا گیا: ”تمہیں کس نے اس حال کو پہنچایا؟“ اس نے جواب دیا: ”فلاں یہودی نے“، چنانچہ اس یہودی کو نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے (جرم ثابت ہونے پر) اسے قتل کروا دیا۔“