مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ إِنْ شَاءَ اللهُ كَذَا قَالَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : سَأَلَ النَّاسُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَلْحَفُوهُ بِالْمَسْأَلَةِ ، فَقَالَ : لَا تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ إِلَّا بَيَّنْتُهُ ، فَقَامَ رَجُلٌ كَانَ إِذَا لَاحَى يُدْعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ أَبِي ؟ قَالَ : أَبُوكَ حُذَافَةُ ، ثُمَّ قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : رَضِينَا بِاللهِ رَبًّا ، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا ، نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ الْفِتَنِ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا رَأَيْتُ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ كَالْيَوْمِ قَطُّ ، إِنَّهُ صُوِّرَتْ لِي الْجَنَّةُ وَالنَّارُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے (کثرت سے) سوالات کیے یہاں تک کہ انہوں نے آپ ﷺ کو اصرار کر کے تنگی میں ڈال دیا، تو آپ ﷺ نے (جلال کی کیفیت میں) ارشاد فرمایا: ”تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کرو گے میں اسے تمہارے لیے واضح کر دوں گا۔“ اس پر ایک ایسا شخص کھڑا ہوا جسے کسی سے جھگڑا ہونے کی صورت میں اس کے اصل باپ کے بجائے کسی اور کی طرف منسوب کیا جاتا تھا، اس نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! میرا (حقیقی) باپ کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا باپ حذافہ ہے۔“ پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: «رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الْفِتَنِ» ”ہم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوئے، اور ہم فتنوں کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خیر اور شر کے معاملے میں آج جیسا منظر کبھی نہیں دیکھا، بے شک میرے سامنے جنت اور دوزخ کی تمثیل پیش کی گئی (اور وہ مجھے دکھلائی گئیں)۔“