مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ : أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ حَدَّثَتْ أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ ؟ قَالَ : إِذَا رَأَتْ ذَلِكَ الْمَرْأَةُ فَلْتَغْتَسِلْ ، قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ : وَاسْتَحْيَيْتُ مِنْ ذَلِكَ ، فَقُلْتُ : وَهَلْ يَكُونُ هَذَا ؟ فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : نَعَمْ ، فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ ؟ إِنَّ مَاءَ الرَّجُلِ غَلِيظٌ ، وَمَاءَ الْمَرْأَةِ رَقِيقٌ أَصْفَرُ ، فَمِنْ أَيِّهِمَا عَلَا أَوْ سَبَقَ يَكُونُ الشَّبَهُ .
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا جو خواب میں وہی کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے (یعنی اسے احتلام ہو جائے)، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب عورت ایسا دیکھے تو اسے غسل کر لینا چاہیے“، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھے اس بات سے حیا محسوس ہوئی تو میں نے عرض کی: کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟ تو اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہاں! (اگر ایسا نہیں تو پھر اولاد میں) مشابہت کہاں سے آتی ہے؟ بے شک مرد کا مادہ گاڑھا ہوتا ہے اور عورت کا مادہ پتلا اور زردی مائل ہوتا ہے، پس ان دونوں میں سے جس کا مادہ غالب آ جائے یا سبقت لے جائے، مشابہت اسی کے لحاظ سے ہوتی ہے“۔