مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3085
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِحَدِيثٍ لَا يُحَدِّثُكُمُوهُ أَحَدٌ بَعْدِي سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ : أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ ، وَيَنْزِلَ الْجَهْلُ ، وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ ، وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ ، وَيَقِلَّ الرِّجَالُ ، حَتَّى يَكُونَ قَيِّمَ خَمْسِينَ امْرَأَةً رَجُلٌ وَاحِدٌ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی حدیث نہ سناؤں جو میرے بعد تمہیں کوئی اور نہیں سنائے گا، جسے میں نے خود رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کی علامات میں سے یہ ہے کہ علم (دنیا سے) اٹھا لیا جائے گا، جہالت چھا جائے گی، بکثرت شراب پی جائے گی، عورتوں کی تعداد بڑھ جائے گی اور مردوں کی تعداد میں اتنی کمی واقع ہوگی کہ پچاس عورتوں کا نگہبان اور نگران صرف ایک ہی مرد ہوگا۔“