مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ك ف ر ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : يَعْنِي كَافِرٌ ، قَالَ قَتَادَةُ : وَذُكِرَ لَنَا أَنَّهُ : يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ أُمِّيٍّ وَكَاتِبٍ ، وَيَخْرُجُ فِي قِلَّةٍ مِنَ النَّاسِ وَنَقْصٍ مِنَ الطَّعَامِ ، وَأَنَّهُ يَدْخُلُ أَمْصَارَ الْعَرَبِ كُلَّهَا غَيْرَ طَيْبَةَ وَهِيَ الْمَدِينَةُ ، قَالَ قَائِلٌ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، أَمَا يُرِيدُ الْمَدِينَةَ ؟ قَالَ : بَلَى ، وَلَكِنَّ الْمَلَائِكَةَ صَافُّونَ بِنِقَابِهَا يَحْرُسُونَهَا .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس (دجال) کی دونوں آنکھوں کے درمیان ’ک ف ر‘ لکھا ہوا ہے“ ابو سعید رحمہ اللہ نے وضاحت کی کہ اس سے مراد ”کافر“ ہے، قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ ”اس (لکھے ہوئے) کو ہر مومن پڑھ لے گا خواہ وہ ان پڑھ ہو یا لکھنا پڑھنا جانتا ہو، نیز وہ (دجال) اس وقت ظاہر ہوگا جب لوگ تعداد کی کمی اور خوراک کی قلت کا شکار ہوں گے اور وہ طیبہ یعنی مدینہ منورہ کے علاوہ تمام عرب شہروں میں داخل ہو جائے گا“، ایک عرض گزار نے سوال کیا: اے اللہ کے نبی! کیا وہ مدینہ منورہ جانے کا ارادہ نہیں کرے گا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیوں نہیں، (ارادہ تو کرے گا) لیکن فرشتے اس کے راستوں پر صف بستہ ہو کر اس (مدینہ) کی نگہبانی کر رہے ہوں گے“۔