مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3040
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ لَنَا أَنَسٌ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا لَا تَجِدُونَ أَحَدًا يُحَدِّثُكُمُوهُ بَعْدِي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَذْهَبَ الْعِلْمُ، وَيَظْهَرَ الْجَهْلُ، وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ وَيَفْشُوَ الزِّنَى، وَيَقِلَّ الرِّجَالُ، وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ حَتَّى يَكُونَ قَيِّمَ خَمْسِينَ امْرَأَةً رَجُلٌ وَاحِدٌ»ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی حدیث نہ سناؤں جو میرے بعد تمہیں کوئی اور بیان نہیں کرے گا؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا، جہالت غالب آ جائے گی، شراب نوشی کی جائے گی، زنا کاری عام ہو جائے گی، مردوں کی تعداد کم ہو جائے گی اور عورتوں کی تعداد اس قدر بڑھ جائے گی کہ پچاس عورتوں کا نگران و سرپرست صرف ایک مرد ہو گا۔““